ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد :آنکھوں کا وقت پر علاج زندگی کے لئے نئی روشنی ہے

مرڈیشور میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد :آنکھوں کا وقت پر علاج زندگی کے لئے نئی روشنی ہے

Thu, 08 Mar 2018 18:34:31    S.O. News Service

بھٹکل:8/ مارچ (ایس اؤنیوز)آراین ایس اسپتال مرڈیشور میں 8مارچ بروز جمعرات کو منعقدہ مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا لائن ڈاکٹر آئی آر بھٹ نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرانسان کےلئے آنکھ اہمیت رکھتی ہے، آنکھ پر پردہ یا موتی بندکا شکار ہوتی ہے تو زندگی تقریباً اندھی ہوجاتی ہے، ایسے موقعوں پر صحیح علاج کرایا جاتاہے تو زندگی میں دوبارہ روشنی لوٹنے کی بات کہی۔

آر این ایس اسپتال کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر چیتن کلکور نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ آنکھوں کا آپریشن بہت ہی آسان ہے اس سے کوئی بھی خوف نہ کھائے ۔ کمٹہ کے لائنس ریونکر آنکھ اسپتال کے ماہر چشم ڈاکٹر نوین کمار بیلواڑی نے آنکھ کی اہمیت اور آپریشن کے متعلق اپنامقالہ پیش کرتے ہوئے تفصیلی جانکاری دی ۔ آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے ، مرڈیشور لائنس کلب کے صدر منجوناتھ نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ لائن عہدیداران سبرائے نائک، ایس ایس کامت، ڈاکٹر سنیل جتن، ڈاکٹر ہری پرساد کنی ، گجانن شٹی ، شیوانند دئیمنے موجود تھے۔ پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ڈاکٹر وادی راج بھٹ نے شکریہ اداکیا۔

متعلقہ کیمپ سے بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے کل 52لوگوں نے اپنی آنکھوں کی جانچ کرائی ۔ جن میں سے 7لوگوں کو آنکھ آپریشن کے لئے کمٹہ لائنس اسپتال روانہ کیاگیا۔ بقیہ 45لوگوں کے آنکھوں کی مکمل جانچ کرتے ہوئے انہیں دوائیوں دی گئیں۔ خیال رہے کہ یہ کیمپ ضلع صحت عامہ اور خاندانی فلاح بہبود محکمہ ، انسداد نابیناشعبہ کاروار، آر این ایس اسپتال مرڈیشور، سی ڈی ٹی پی منصوبہ آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور ، لائنس کلب مرڈیشور ، آئی ایم اے بھٹکل اور لائنس ریونکر آئی اسپتال کمٹہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

DSC_3537.JPG


Share: